وزیراعظم یوم آزادی آزاد کشمیر میں گزاریں گے

اسلام آباد : وزیراعظم یوم آزادی آزاد کشمیر میں گزاریں گے۔

‏وزیراعظم عمران خان یوم آزادی مظفر آباد آزاد جموں کشمیر میں گزاریں گے۔ ‏وزیراعظم نے یوم آزادی کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے منانے کا فیصلہ کیا تھا۔ ‏وفاقی وزرابھی وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق ‏وزیراعظم آزاد جموں کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے اجلاس میں خطاب اور آل پارٹیز حریت کانفرنس اور کشمیری رہنماوَں سے ملاقات کریں گے۔

وزیراعظم کی شرکت موقع پر ‏قانون ساز اسمبلی آزاد کشمیر میں پاکستان اور آزاد کشمیر کے ترانے بجائیں جائیں گے۔