جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

وزیرِاعظم کی رہائش گاہ پر والدین کا فیسوں میں اضافے کو لیکر احتجاج

لاہور: وزیرِاعظم عمران خان کی لاہور میں رہائش گاہ زمان پارک کے باہر والدین نے نجی اسکولوں کی فیسوں میں اضافوں کو لیکر احتجاج کیا۔

احتجاج میں والدین کے ساتھ بچے بھی شریک تھے۔ جنہوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے، جس میں اسکول انتظامیہ کے خلاف نعرے درج تھے۔

والدین کا کہنا تھا کہ وزیرِتعلیم مراد راس بس پریس کانفرنسز کرنے اور جھوٹے دعووں میں مصروف ہیں مگر دعووں پر پورا نہیں اترتے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ مراد راس نے حالیہ پریس کانفرنس میں کہا کہ انہوں نے اضافی فیسیں لینے والے اسکولوں کو نوٹس جاری کئے ہیں لیکن تمام اسکولز نوٹسز سے انکار کر رہے ہیں۔

مظاہرے میں موجود بچوں نے بھی اسکول انتظامیہ کے خلاف نعرے لگائے اور حکومتِ سے ہائی کورٹ کی ہدایات پر عمل درآمد کروانے کی درخواست کی۔

بچوں کا کہنا ہے کہ اسکول انتظامیہ ہمیں فیسیں نہ دینے پر مختلف سزائیں بھی دیتی ہے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی رہاش گاہ کے باہر مظاہرے کا مقصد ان تک ایک بارپھر پیغام پہنچانا ہے کہ انہوں نے تعلیم کے نام پر ووٹ لیا تھا اور یہی شعبہ اب آپ کی توجہ کا طلب گار ہے۔

متعلقہ خبریں