جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزیر اعظم کے ایک اشارے پر ان پانچ پیاروں پر زمین تنگ کر دیں گے : فواد چوہدی

اسلام آباد : فواد چوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کرنا، وزیر اعظم کے ایک اشارے پر ان پانچ پیاروں ان کے چمچوں پر زمین تنگ کر دیں گے۔

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے جے یو آئی (ف) کے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کرنا۔

سماجی میڈیا پر آزادی مارچ کے حوالے مختلف ٹوئٹس میں انہوں نے کہا کہ ہم اس لئے تحمل کا مظاہرہ کرتے ہیں کہ عمران خان نے ہدایت کی ہے، ورنہ ایک اشارے پر ان پانچ پیاروں ان کے چمچوں پر زمین تنگ کر دیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ حلوہ مارچ کے دوسرے دن بدبو سے پشاور موڑ کے گردو نواح میں تعفن پھیل گیا ہے اور CDA کو صفائی کے لیئے کروڑوں روپے کا فنڈ مختص کرنا پڑ رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کیا ہی اچھا ہو کہ حلوے کھانے کے بعد صفائی کا انتظام بھی خود کریں، جیسے کہ PTI کے رضاکار کرتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلاول صاحب کی موجودگی میں فضل الرحمنٰ صاحب سے سوال بنتا ہے کہ بے نظیر بھٹو سمیت سینکڑوں پاکستانیوں کی شہادت کے ذمہ دار بیت اللہ محسود اور حکیم اللہ سے ان کا کیا تعلق تھا؟ کیا بیت اللہ محسود جے یو آئی وزیرستان کا امیر نہیں تھا؟ ایک تماشا برپا ہے جمہوریت کے نام پے۔

علی امین گنڈا پور کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کو الیکشن لڑنے کے چلینج پر تبصرہ کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ یہ کبھی بھی نہیں مانیں گے،  انہیں پتہ ہے کہ دس بار بھی الیکشن ہوئے علی امین اور پی ٹی آئی نے ہی جیتنا ہے۔

متعلقہ خبریں