جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

ٹرمپ کے مواخذے کی تحقیقات کے طریقہ کار کی منظوری

وشنگٹن : امریکی صدر ٹرمپ کے مواخذے کی تحقیقات کے طریقہ کار کی 196 کے مقابلے میں 232 ووٹوں سے منظوری ہوگئی۔

امریکی صدر ٹرمپ کے مواخذے کی تحقیقات کیلئے طریقہ کار کی منظوری دے دی گئی۔ امریکی ایوان نمائندگان نے 196 کے مقابلے میں 232 ووٹوں سے منظوری دی۔

ڈیموکریٹس کے اراکین کانگریس کے مطابق ٹرمپ نے انتخابی مقاصد کیلئے یوکرائن پر دباؤ ڈالا تھا۔

اسپیکر نینسی پلویس کا کہنا ہے کہ ایوان نے امریکی صدر کے خلاف عوامی سماعت کی منظوری دی۔ کھلی سماعت میں عوام بھی خود سے حقائق کا مشاہدہ کرسکیں گے۔ مواخذے کی تحقیقات روکنے کی ریپبلکنز کی تمام کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔

متعلقہ خبریں