جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس، گرانٹ تھامس کی دوسری پوزیشن برقرا

فرانس: ٹور ڈی فرانس سائیکل ریس کا بارھواں مرحلہ برطانیہ کے سائمن یاٹس نے جیت لیا، دفاعی چیمپئن گرانٹ تھامس کی مجموعی دوم پوزیشن بدستور برقرار رہی۔

ٹیولس سے بوگنرس کے دو سو دو کلو میٹر پر مشتمل پہاڑی روٹ کے اس سفرکو مکمل کرنے کے سلسلے میں شرکا کو سخت مشکلات کا سامنا رہا ہے۔ سائمن یاٹس نے چار گھنٹے ستاون منٹ اور تریپن سیکنڈ میں یہ فاصلہ طے کر کے اول پوزیشن حاصل کرلی۔

اسپین کے بالبو نے دوسری اور آسٹریلیا کے گروگور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ مجموعی طور پر فرانس کے جولین اول اور دفاعی چیمپئن گرانٹ تھامس اپنی دوسری پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔

متعلقہ خبریں