ٹی ٹوئنٹی کینیڈا ٹورنامنٹ کے لیے 5 پاکستانی کرکٹر کو این او سی جاری

لاہور: 25 جولائی سے کھیلے جارہے گلوبل ٹی ٹوئنٹی کینیڈا ٹورنامنٹ کے لیے 5 پاکستانی کرکٹرز کو این او سی جاری کردیے گئے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی یہ لیگ 25 جولائی سے انٹاریو میں کھیلی جارہی ہے جس کا فائنل 11 اگست کو شیڈول ہے، اس لیگ میں سابق کپتان شاہد آفریدی بھی شرکت کررہے ہیں جن کو پی سی بی کی جانب سے این اوسی کی ضرورت نہیں۔ اوپنر فخر زمان نے بھی این اوسی کے لیے درخواست دی تھی تاہم ان کا کیس بعد میں دیکھاجائے گا۔

این او سی خاصل کرنے والے کرکٹرز میں محمد حفیظ، وہاب ریاض، شعیب ملک، شاداب خان اور عمر اکمل شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق کینیڈا لیگ کے لیے جن کھلاڑیوں نے معاہدے کیے ہیں ان کو کھیلنے کی باقاعدہ اجازت دے دی گئی ہے۔