جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پاکستانی کرکٹ شائقین کے لیئے خوشخبری، پاکستان، سری لنکا سیریز کے شیڈول کا اعلان ہوگیا

لاہور: پی سی بی اور سری لنکا کرکٹ نے آئندہ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک ہوگی۔

پی سی بی اور سری لنکا کرکٹ بورڈ نے آئندہ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے۔ 3 ایک روزہ اور 3 ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز 27 ستمبر سے 9 اکتوبر تک ہوگی۔ دونوں بورڈ کے درمیان ٹیسٹ سیریز دسمبر میں کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

تینوں ایک روزہ میچز کی میزبانی کراچی اور تینوں ٹی ٹونٹی میچز کی میزبانی لاہور کرے گا۔ پہلا ایک روزہ میچ 27 ستمبر اور دوسرا 29 ستمبر اور تیسرا ایک روزہ میچ 2 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔

3 ٹی ٹونٹی میچز 5، 7 اور 9 اکتوبر کو لاہور میں ہوں گے۔

متعلقہ خبریں