جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچز کی ٹکٹوں کی فروخت 11 ستمبر سے شروع ہوگی

پاکستان اور سری لنکا

کراچی : پاکستان اور سری لنکا کے درمیان تین ون ڈے میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے، تاہم ٹی ٹوینٹی لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچز کی ٹکٹوں کی فروخت 11 ستمبر سے شروع ہو جائے گی، پہلے مرحلے میں ٹی ٹوئٹی کے لیئے ٹکٹیں دستیاب ہوں گی، جبکہ نجی کوریئر کمپنی کے بوتھ سے بھی ٹکٹیں حاصل کی جا سکتی ہیں۔ کم سے کم ٹکٹ کی قیمت 500 روپے رکھی گئی ہے۔

مزید پڑھیں : پاکستانی کرکٹ شائقین کے لیئے خوشخبری، پاکستان، سری لنکا سیریز کے شیڈول کا اعلان ہوگیا

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان میچز کراچی میں 27 ، 29 ستمبر اور 2 اکتوبر کو شیڈول ہیں۔ سندھ حکومت نے میچز کے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات تشکیل دینے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ مہمان کھلاڑیوں کو بھی سخت سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا تھا کہ 5 رکنی پینل نے ہیڈ کوچ کے لیے مصباح الحق اور بولنگ کوچ کے لیے وقار یونس کا نام تجویز کیا اور چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے دونوں کوچز کے ناموں کی منظوری دی۔

پی سی بی کی 5 رکنی سلیکشن کمیٹی نے چند روز قبل قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ کے لیے انٹرویوز کیے تھے۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے شامل 5 رکنی پینل میں وسیم خان، بازید خان، اسد علی خان، زاکر خان اور انتخاب عالم شامل تھے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے حکام کے مطابق مصباح الحق اور وقار یونس کو تین سال کے لیے مقرر کیا گیا جب کہ مصباح الحق تین سال تک سلیکشن کمیٹی کے سربراہ بھی ہوں گے۔ مصباح الحق اور وقار یونس کی قومی کرکٹ ٹیم کے ہمراہ پہلی اسائنمنٹ سری لنکا کے خلاف سیریز ہوگی۔

چیف ایگزیکٹو پی سی بی وسیم خان کا کہنا تھا کہ کوچنگ کے لیے درخواست جمع کرانے والے تمام امیدواروں کے شکر گزار ہیں۔ امید ہے قومی کرکٹ کو مصباح الحق کی قائدانہ صلاحیتوں کا فائدہ ہوگا۔

قومی ٹیم کے نومنتخب ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ کی کوچنگ کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ بہت بڑی ذمہ داری ہے اور اس نئی ذمہ داری کو نبھانے کے لیے مکمل تیار ہوں۔

متعلقہ خبریں