جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاکستان میں ایک لاکھ 50 ہزار افراد ایڈز کا شکار ہیں

پاکستان میں ایک لاکھ 50 ہزار افراد ایڈز کا شکار ہیں

اسلام آباد: پاکستان میں ہر سال 20 ہزار سے زائد افراد کو ایچ آئی وی ایڈز ہو رہا ہے۔

پاکستان میں ایک لاکھ 50 ہزار افراد ایچ آئی وی ایڈز کا شکار ہیں جن میں سے صرف 25 ہزار افراد علاج کے لیے رجسٹر ہیں۔

اسلام آباد میںورلڈ ایڈز ڈے سے متعلق گول میز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ارکان پارلیمنٹ نے شرکت کی۔

ورلڈ ایڈز ڈے سے متعلق گول میز کانفرنس میں ماہرین طب نے بتایا کہ پاکستان میں ہر سال 20 ہزار سے زائد افراد کو ایچ آئی وی ایڈز ہو رہا ہے۔ 60 فیصد سے زائد ایڈز کے مریض پنجاب میں ہیں۔

کانفرنس میں رکن قومی اسمبلی ستارہ ایاز نے کہا کہ شہری علاقوں کے رہنے والے بھی علاج کروانے کے لیے نہیں آتے، ’ہماری ناکامی ہے کہ ہم نے قومی سطح پر ایڈز سے متعلق آگاہی نہیں دی‘۔

یو این ایڈز کے کنٹری ڈائریکٹر ایڈمرلین بورومیو نے کہا کہ پاکستان نے ایڈز کے خاتمے کے لیے اقدامات کیے ہیں، پاکستان میں صرف 16 فیصد ایڈز کے مریض چیک اپ کرواتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایڈز کے خاتمے کے لیے قانون سازی کرنا ہوگی، امید ہے کہ پاکستان 2030 تک ایڈز پر قابو پا لے گا۔

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کا کہنا تھا کہ ایڈز پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے، یہ ایسی بیماری جس کا نام لینے سے بھی لوگ گھبراتے ہیں

متعلقہ خبریں