جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کشمیر کی آزادی تک ان کے ساتھ ہیں، اپنی طاقت دکھانا ہوگی : صدر مملکت

آزادی

اسلام آباد : صدر مملکت نے کہا ہے کہ بھارت مسلمانوں کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے، مودی نے نازی جرمنی جیسی پالیسی اپنائی، پاکستان کشمیر کی آزادی تک ان کے ساتھ کھڑا ہے۔

ایوان صدر کے باہر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کشمیریوں کی آزادی تک ان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے، کشمیر کی آزدی ناگزیر بن چکی ہے، کشمیریوں کو پوری دنیا کی طرح حقوق دنیا ہونگے، مودی کے ظلم کے خلاف پاکستان اور قوم کشمریوں کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا ہمیشہ طاقت سے متاثر ہوئی ہے، ہمیں اپنے ملک کو مضبوط کرنا ہوگا، انصاف کروانا ہے تو خود کو مضبوط کرنا ہوگا، موجودہ حالات میں مضبوط معیشت اور مضبوط پاکستان ناگزیر ہے۔

مزید پڑھیں : نریندر مودی! ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے: عمران خان

صدر مملکت نے کہا کہ مسلمان ممالک سے اپیل ہے کہ پوری دنیا میں امت مسلمہ پر ہونے والے مظالم پر ساتھ دیں، یہ امت مسلمہ کا مسئلہ ہے، بھارت کمشیر اور ہندوستان کے اندر بھی مسلمانوں کو بدترین بربریت کا نشانہ بنا رہا ہے۔

ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ بھارت کی جانب سے کشمیر میں ہونیوالے مظالم دنیا کو دکھاتے رہیں گے، ہمیں کھٹن مراحل عبور کرنے کیلئے غیر معمولی حد تک محنت کرنا ہوگی، قوم خود کو مضبوط کرے، ایمان کی مضبوطی کے ساتھ ہی فوجی جوان کھٹن مراحل میں جام شہادت نوش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو ہندوستان سے باہر نکالنے یا قتل کرنے کے منصوبے پر عمل پرا ہیں۔ آر ایس ایس ایک دہشتگرد جماعت ہے۔ مسلمانوں سمیت دیگر مذاہب کو بھی برابری کے حقوق نہیں ملتے۔

ان کا کہنا تھا کہ دوسری جنگ عظیم میں 5 سے 6 کروڑ لوگ مارے گئے تھے، آر ایس ایس کے ممبر نے ہی گاندھی کو قتل کیا، کشمیر میں کرفیو سے متعلق پوری دنیا میں مہم چلائیں گے، آخری دم تک کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

متعلقہ خبریں