جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنائیں گے

پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنائیں گے

لاہور: پہلے 100 دن میں صحت کے محکمے میں انقلابی تبدیلی نظر آئے گی، آج بہت مبارک دن ہے، پاکستان کو قائد اعظم کا پاکستان بنائیں گے.

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی پالیسی پرسب عمل کریں گے، پہلے 100 دن میں تبدیلی سب کو نظرآئے گی.

ان کا کہنا تھا کہ سو دن کے اندر تبدیلی لا کر دکھائیں گے، ہیلتھ کارڈ پنجاب میں بھی دیا جائے گا.

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ خان صاحب کی سپاہی ہوں، پروٹوکول نہیں لوں گی، اب پاکستان میں حقیقی تبدیلی لے کر آئیں گے، وزیراعظم عمران خان نےتبدیلی کےسفرکوشروع کردیا ہے.

گورنر ہاؤس پنجاب میں منعقدہ تقریبِ حلف برداری میں پنجاب کی 23 رکنی کابینہ نے حلف اٹھایا.

متعلقہ خبریں