جی ٹی وی نیٹ ورک
Uncategorized

پاکستان کی انوکھی جہاں جس مسلک کا امام چاہے نماز پڑھا سکتا ہے

چنیوٹ کی مسجد زینب فرقہ وارانہ ہم آہنگی کی بہترین مثال ہے جہاں تمام مسالک کے افراد ایک ہی امام کے پیچھے نماز پڑھتے ہیں۔

چنیوٹ کے نواحی علاقہ دولوآلہ سادات کی مسجد زینب کئی دہائیوں سے محبت اور بھائی چارے کی مثال بنی ہوئی ہے اس مسجد میں شعیہ سنی ایک وقت اور ایک صف میں اللہ کے حضور سربسجدو ہوتے ہیں
۔
مسجد میں ایک وقت میں ایک اذان اور ایک ہی نماز ہوتی ہے جس مسلک کا امام پہلے آجاتا ہے تمام نمازی اس کے پیچھے نماز ادا کرتے ہیں۔

علاقہ کے لوگ اپنی مسجد پر فخر کرتے ہیں جو پورے علاقے میں مذہبی ہم آہنگی کی بہترین مثال ہے۔

مسجد زینب ایک ساتھ اذان اور نماز پورے علاقے میں امن اور بھائی چارے کا ضامن بنا ہوا ہے۔

متعلقہ خبریں