جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پاکپتن : نامعلوم ملزمان کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 2 بھائی قتل، باپ شدید زخمی

پاکپتن : ملزمان کی رات گئے گھر میں گھس کر فائرنگ سے دو بھائی قتل، باپ شدید زخمی ہوگیا۔

پاکپتن کے نواحی گاؤں 67 ڈی میں مبینہ طور پر دیرینہ دشمنی کی بناء پر نامعلوم چار مسلح ملزمان نے اللہ دتہ کے گھر میں گھس کے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس سے اللہ دتہ شدید زخمی جبکہ ان کے دو بیٹے سرفراز احمد اور اللہ یار موقع پر دم توڑ گئے.

واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جبکہ زخمی والد اللہ دتہ کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث ڈی ایچ کیو اسپتال ساہیوال منتقل کر دیا گیا ہے۔

تھانہ چکبیدی پولیس نے نعشیں قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال پہنچا دی ہیں، تاہم ابھی تک ملزمان کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

متعلقہ خبریں