جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پروڈکشن آرڈرز کے خلاف درخواست پر سپریم کورٹ کا کھلی عدالت لگانے کا اعلان

پروڈکشن آرڈرز

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کے خلاف درخواست کھلی عدالت میں لگانے کا اعلان دے دیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کے خلاف درخواست پر سپریم کورٹ کے جسٹس عظمت سعید نے درخواست کھلی عدالت میں لگانے کا اعلان دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : فریال تالپر نے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا

جسٹس عظمت سعید نے درخواست ان چیمبر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے وکیل آفتاب باجوہ پیش ہوئے۔

درخواست گزار آصف نواز نے اسپیکر کی جانب سے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

درخواست پر رجسٹرارآفس نے اعتراضات لگائے تھے۔ درخواست گزار نے اعتراضات کے خلاف ان چیمبر اپیل دائر کی تھی۔

متعلقہ خبریں