جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

پریانکا چوپڑا ایک تصویر لگانے سے کروڑوں روپے کماتی ہیں

کراچی(ویب ڈیسک): بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا کا شمار ہمیشہ سے ہی کامیاب ادکاروں میں ہوتا ہے اور اب ان کا شمار زیادہ کمائی کرنے والوں میں بھی ہونے لگا ہے۔

خبر سامنے آئی ہے کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام کے ذریعے معروف اداکارہ پرینکا چوپڑا تقریباً 11 سے 12 کروڑ کے درمیان کما لیتی ہیں۔ صرف ایک تشہیری پوسٹ یا تصویر لگانے کے 271000 ڈالر حاصل کرتی ہیں جو 4 کروڑ 36 لاکھ 98 ہزار 750 پاکستانی روپے بنتے ہیں۔

ویب سائٹ ہاپرایچ کیو نے انسٹگرام سے زیادہ موازنہ کمانے والوں کہ فہرست جاری کی جس میں پرینکا چوپڑا 19وین نمبر پر ہیں۔ جبکہ اس فہرست میں ہالی ووڈ کے بھی کئی نام شامل ہیں جس میں کایلی جینر، بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی، امریکی گلوکارہ آریانا گرانڈے اور کرسٹیانو رونالڈو شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں