جی ٹی وی نیٹ ورک
پنجاب

پنجاب میں پولیو مہم کا آغاز

لاہور: پنجاب میں پولیو سے بچاو مہم کا آغاز کردیا گیا، ایک لاکھ26 ہزار تراسی پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی۔

پولیو وائرس پھر سے سر اٹھانے لگا، پنجاب کے دو اضلاع میں دو مزید کیس سامنے آنے سے پولیو کے شکار بچوں کی تعداد پنتالیس ہوگئی۔

لاہور کے علاقہ شالیمار ٹاون یونین کونسل 23 میں محمد احمد نامی بچہ میں پولیو کی تصدیق ہوئی۔ جہلم کے علاقہ میں عدن فاطمہ کا پولیو‌ کیس سامنےآیا۔ ان وجوہات پر محکمہ صحت پنجاب نے پولیو سے بچاو کی مہم کا پھر سے آغاز کیا ہے۔ اس مہم میں ایک لاکھ26 ہزار تراسی پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین پلائی جائے گی یہ مہم پنجاب کے مختلف اضلاع میں شروع کی گئی ہے۔

لاہور کی 10 یونین کونسل میں پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کیا گیا ہے۔ جن میں 3 راوی ٹاون کی یونین کونسل اور7 شالیمار ٹاون کی یونین کونسل شامل ہیں۔ اسی طرح جہلم میں 5 اور 6 سرگودھا کی یونین کونسل میں پولیو مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں