جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پٹریاٹہ: چیئر لفٹوں میں پھنسے 90 افراد کو 10 گھنٹوں بعد بحفاظت اتار لیا گیا

اسلام آباد: مری کے تفریحی مقام پٹریاٹہ کی چیئر لفٹوں میں پھنسے 90 افراد کو 10 گھنٹوں بعد ریسکیو آپریشن مکمل کرتے ہوئے بحفاظت اتار لیا گیا ہے۔

پٹریاٹہ چیئر لفٹ کی بارہ کیبل کاروں میں سوار سیاح خوبصورت نظاروں سے لطف اندوز ہورہے تھے کہ شام پانچ بجے کے قریب اچانک تیز آندھی شروع ہوگئی اور کیبل کار کا رسہ پلی سے اتر گیا۔

بارہ کی بارہ کیبل کاریں فضا میں جھولنے لگیں، آندھی اور بارش رکنے کے بعد سیاحوں کو بحفاظت نکالنے کے لئے ریسکیو عمل شروع کیا گیا جو رات گئے 3 بجے تک جاری رہا۔

متعلقہ خبریں