جی ٹی وی نیٹ ورک
Uncategorized

پیرس :ایک شخص نے چاقو سے حملہ کرکے ماں بیٹی کو زخمی کردیا

پیرس :ایک شخص نے چاقو سے حملہ کرکے ماں بیٹی کو زخمی کردیا

 فرانس :  پیرس کی مصروف ترین شاہراہ پر ایک شخص نے سڑک پر پیدل چلنے والی ماں بیٹی پر چاقو سے حملہ کیا جس کے نتیجے میں وہ دونوں زخمی ہوگئیں۔

چاقو بردار شخص حملے کے بعد نامعلوم مقام پر روپوش ہوگیا تھا مگر پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے اُسے تلاش کیا اور گرفتار کرنے کی کوشش بھی کی مگر یکطرفہ فائرنگ ہوئی جس کے بعد پولیس نے جوابی فائرنگ کی تو حملہ آور ہلاک ہوا۔

فرانس کے وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ ’مذکورہ حملہ دہشت گردی کا واقعہ ہے جس کی ذمہ داری شدت پسند اسلامی تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے، حملہ آور نے کارروائی کے وقت اسلامی نعرہ بھی بلند کیا‘۔

تفتیشی افسر کا کولمب کا کہنا تھا کہ ’حملہ آور بظاہر دماغی مریض لگتا ہے البتہ اس حوالے سے مزید تحقیقات جاری ہے‘

متعلقہ خبریں