جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے فی لیٹر کمی کا امکان

پیٹرولیم

اسلام آباد: یکم ستمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ اوگرا آج وزارت خزانہ کو ارسال کرے گا۔

اوگرا ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 50 پیسے فی لیٹر فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے فی لیٹر کمی ہوگی۔  

لائٹ اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 70 پیسے فی لیٹر کمی ہو گی اور مٹی کا تیل 9 روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی حتمی سمری اوگرا آج وزارت خزانہ کو ارسال کرے گا۔

مزید پڑھیں : سپریم کورٹ: بجلی اور پیٹرولیم مصنوعات پر عائد اضافی ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت

آپ کو بتاتے چلیں کے رواں ماہ چوبیس اگست کو کراچی میں جامعہ این ای ڈی میں منعقدہ سیمینار میں چیئرمین شعبہ مالیاتی انجینئرنگ ڈاکٹر آصف احمد شیخ اور دیگر ماہرین کی گفتگو سے واضح تھا کہ پاکستان میں ماحول دوست اور سستا پیٹرول حاصل کیا جا سکتا ہے۔

ماہرین نے سیمینار میں بتایا کہ پاکستان میں ایسے درخت بھی پائے جاتے ہیں، جن کے بیجوں سے تیل نکال کر حاصل کردہ بایو فیول پیٹرولیم مصنوعات میں ملاکر استعمال کرنے سے ماحولیاتی آلودگی گھٹانے، پیٹرول سستا کرنے اور ایندھن کی درآمد کم کر کے زرمبادلہ بچانے میں مدد مل سکے گی۔

ماحولیاتی ماہرین کا کہنا تھا کہ درختوں اور پودوں کی افزائش پر توجہ دے کر نہ صرف ماحول کو آلودگی سے پاک اور خوبصورت بنایا جا سکتا ہے، بلکہ پھلوں سمیت غذائی اشیاء اور مائع ایندھن حاصل کرنے میں بھی مدد مل سکتی ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ برازیل اور کئی دیگر ملکوں میں برسوں سے زرعی اشیاء سے حاصل کردہ رس اور تیل کو بھی مائع توانائی کے ایک ذریعے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں