جی ٹی وی نیٹ ورک
Uncategorized

پی آئی اے میں سیاسی اثرورسوخ ختم کرنے کا فیصلہ

پی آئی اے انتظامیہ کا بڑا فیصلہ ،ادارے کو سیاست سے پاک کرنے کا عزم۔۔۔۔اگر کوئی بھی ملازم اس میں ملوث پایا گیاتو سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی

ےفصلات کے مطابق چیف ایچ آر کی جانب سے حکم نامہ کی کاپی جی نیوز کو موصول ہوگئی جس کے بعد  پی آئی اے کے کچھ ملازمین تبادلہ اور تقرریوں کیلئے سیاسی اثر رسوخ استعمال کرتے ہیں جبکہ کوئی بھی ملازم سیاسی اثر رسوخ استعمال کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کیخلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔۔

پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ  سیاسی اثر رسوخ استعمال کرنا پی آئی اے میں قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے،پی آئی اے کے شعبہ ہیومن ریسورسز کی جانب سے جاری کردہ حکم نامہ میں غیر قانونی عمل کی حوصلہ شکنی ہوگی تاہم کوئی ملازم براہ راست یا دیگر ذرائع سے اثر رسوخ کرتے ہوئے پایا گیا تو اس کیخلاف سخت کاروائی کی جائے گی جبکہ اگر کسی ملازم کو تحفظات ہیں تو وہ کمیٹی کو انتظامیہ کی کمیٹی کو آگاہ کرے

متعلقہ خبریں