جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

پی پی 241، کاشف چوہدری کی نااہلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد : ہائی کورٹ نے  پی پی 241 سے ن لیگی رہنماء کاشف چوہدری کی نااہلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی پی 241 سے کاشف چوہدری کی نااہلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ کیس کی سماعت جسٹس عامر فاروق نے کی۔

سرور چوہدری ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ عدالت نے یونیورسٹی سے ڈگری کی تصدیق طلب کی تھی۔ الخیر یونیورسٹی نے تصدیق کر دی کہ کاشف چوہدری الخیر یونیورسٹی کے کبھی اسٹوڈنٹ نہیں رہے۔ الخیر یونیورسٹی کی رپورٹ پڑھ کر عدالت میں سنائی گئی۔

کاشف چوہدری کے وکیل نے رپورٹ کو مسترد کردیا، انہوں نے کہا کہ رپورٹ بدنیتی پر مبنی ہے، جس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ رپورٹ ہمارے حکم پر الخیر یونیورسٹی نے پیش کی۔ وکیل صفائی نے کہا کہ یہ رٹ پٹیشن قابل سماعت نہیں ہے۔

الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کی استدعا درست قرار دی۔ کاشف چوہدری نے بی بی اے کی جعلی ڈگری الیکشن کمیشن میں جمع کرائی۔

وکیل درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ جعلی ڈگری کی بنیاد پر کاشف چوہدری نے 2018 کی الیکشن میں حصہ لیا۔ کاشف چوہدری 62 ون ایف پر پورا نہیں اترتے۔ عدالت ایسے بد عنوان شخص کو نااہل قرار دے۔

متعلقہ خبریں