جی ٹی وی نیٹ ورک
Uncategorized

چئیرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر سینیٹ اجلاس میں ووٹنگ کا آغاز

اسلام آباد: تحریک عدم اعتماد پر سینیٹ اجلاس شروع ہوگیا۔

چئیرمین سینیٹ کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر سینیٹ اجلاس شروع ہوگیا ہے۔ بیرسٹر سیف اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔

تحریک عدم اعتماد کو زیر غور لانے کا ایجنڈا ایوان میں پیش کردیا گیا۔ تحریک کی حمایت میں 64 ارکان کھڑے ہوئے۔ اپوزیشن کی قرارداد پر ووٹنگ کا عمل شروع ہوگیا، جس میں سینیٹر حافظ عبدالکریم نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا۔

ایوان بالا میں 100 سینیٹرز موجود ہیں، جبکہ جماعت اسلامی کے 2 سینیٹرز ایوان میں موجود نہیں ہیں، جماعت اسلامی نے چیئرمین سینیٹ کے معاملے پر دونوں فریقوں کی حمایت کرنے سے انکار کردیا تھا۔

مسلم لیگ (ن) کے چودھری تنویر بیرون ملک ہونے کے باعث اجلاس میں شریک نہیں ہیں، جبکہ اسحاق ڈار نے ابھی تک سینیٹ کے ممبر کی حیثیت سے حلف نہیں اٹھایا۔

متعلقہ خبریں