چوری کے الزام پر قتل ہونے والا ریحان گائے ذبح کرنے گیا تھا! جی نیوز نے فوٹیج حاصل کرلی

کراچی : چوری کے الزام پر قتل ہونے والا ریحان عید پر بہادر آباد میں گائے ذبح کرنے گیا تھا، جی نیوز نے فوٹیج حاصل کرلی۔ فوٹیج میں کم عمر ریحان کو گائے کھولتے اور گراتے دیکھا جا سکتا ہے۔

کراچی کے علاقے بہادرآباد میں 19 اگست کو قتل ہونے والے کم عمر ریحان کے قتل کا معاملہ مزید الجھ گیا ہے۔

Rehan Case New Footage Leaked !

بہادرآباد میں چوری کے الزام میں تشدد سے ہلاک ہونے والے ریحان کی نئی فوٹیج سامنے آگئی #GTVNewspk #Justiceforrehan

Posted by G TV on Wednesday, August 21, 2019

ریحان کے قتل کے بعد والدین کا دعویٰ تھا کہ وہ عیدالاضحیٰ پر قربانی کرنے کی رقم لینے گیا تھا، تاہم پولیس اور گرفتار ملزمان کی جانب سے اس بات کا انکار کیا جاتا رہا۔

تاہم جی نیوز نے ریحان کے گائے ذبح کرنے کی ویڈیو حاصل کرلی ہے، جس میں ریحان گائے کو کھول کر لانے اور گائے گراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

تشدد سے قبل بھی ریحان بار بار کہتا رہا کہ وہ گائے ذبح کرنے کے پیسے لینے آیا ہے۔