جی ٹی وی نیٹ ورک
پنجاب

 چوہدری نثار نے این اے 59 اور 63 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی

 چوہدری نثار نے این اے 59 اور 63 میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی

الیکشن ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی، چوہدری نثار علی خان کے دیو ہیکل بل بورڈ ز لگ گئے

راولپنڈی سے انتخابی امیدوار اور سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کے چاہنے والوں نے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی کرتے ہوئے چونترہ،کلر سیداں،ساگری میں چوہدری نثار کے دہیو ہیکل بل بورڈز لگا دئیے گئے ۔

مقامی نیوز ویب سائٹ کے مطابق راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ بھی سابق وزیر داخلہ کے اشتہار والے بل بورڈز اتارنے سے گریزاں ہے۔ ایسے میں چوھدری نثار علی خان کے مخالفین نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنیکا فیصلہ کیا ہے او کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کا ضابطہ اخلاق صرف چوہدری نثار کے مخالفین کے لیےہے ۔

مخالف امیدوار کے مطابق چوہدری نثار نے این اے 59 اور 63 میں جگہ جگہ ضابطہ اخلاق کیخلاف ورزی کی ہے اور ضلعی انتظامیہ غیر جانبداری کا مظاہرہ نہیں کر رہی جبکہ چوہدری کے مدمقابل امیدواروں کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ خبریں