چین کے ساتھ تجارتی جنگ جلد ختم ہوجائے گی، صدر ٹرمپ پُرامید

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امید ظاہر کی ہے کہ چین کے ساتھ ان کی تجارتی جنگ جلد ختم ہوجائے گی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ چینی صدر سے ملاقات اچھی رہے گی، تاہم ملاقات کب ہوگی اس بارے میں آگاہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ چین تجارتی معاہدہ چاہتا ہے، امید ہے بیجنگ امریکی ٹیرف پر کوئی جوابی کارروائی نہیں کرے گا۔ چین نے امریکی مصنوعات کے بائیکاٹ اور مزید ٹیکس عائد کرنے کی دھمکی دی تھی۔