ڈالر 1 روپے 4 پیسے مزید مہنگا، 160.90 روپے تک جا پہنچا

کراچی: انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 4 پیسے مزید مہنگا ہوگیا، اضافہ کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 159.86 سے بڑھ کر 160.90 روپے پر جا پہنچا ہے۔

انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 4 پیسے مزید مہنگا ہوگیا ہے جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 160 روپے سے تجاوز کیا ہے۔ 

فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کی قدر میں اتار چڑھاؤ ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 50 پیسے کا اضافہ ہوا اور 161 روپے کی سطح پر آگیا۔ ایکسچینج کمپنیزایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز اوپن مارکیٹ میں ڈالر 160.50 روپے پر بند ہوا تھا۔