جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ڈاکٹر یاسمین راشد کی سردار عثمان بزدار سے ملاقات

لاہور: صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات۔

جس میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے وزیراعلیٰ کو محمد نواز شریف کی صحت کے بارے میں تازہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

صوبائی وزیر صحت نے وزیراعلیٰ کو محمد نوازشریف کے ہسپتال میں علاج معالجے کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ ٹیسٹوں کے نتائج کے مطابق طبی بورڈ کی مشاورت سے نوازشریف کو ادویات دی جارہی ہیں۔

جس پر وزیراعلیٰ نے نوازشریف کو ہر ممکن طبی سہولت جاری رکھنے کی ہدایت دی۔

سردار عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ محمد نوازشریف کے علاج معالجے کیلئے تمام تر ممکنہ اقدامات کیے جارہے ہیں

وزیراعلیٰ پنجاب نے نواز شریف کیلئے دعا کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ انہیں جلد صحت کاملہ عطا فرمائے۔

متعلقہ خبریں