جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

ڈچ پولیس نے دہشت گردی ناکام بناتے ہوئے سات دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا

 ہالینڈ :  یورپی ملک ہالینڈ کے دارالحکومت ایمسٹردم کی پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کے بڑے منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

دارالحکومت ایمسٹردم کی پولیس نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کے بڑے منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ پولیس نے سرچ آپریشن کے دوران مذکورہ دہشت گردوں کے قبضے سے خطرناک مشین گنیں، خودکش جیکٹیں اور کار بم کی چیزیں برآمد ہوئی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ مذکورہ 7 مشتبہ دہشت گرد ہالینڈ کے دارلحکومت اور ملک کے دیگر میں خودکش جیکٹوں اور مشین گنوں سمیت کار بم حملے کرنے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔

یورپی نیوز ایجنسیوں کا کہنا تھا کہ حکام کی جانب سے حراست میں لیے گئے ساتوں دہشت گردوں سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ ان کا ہدف کون سے مقامات تھے۔

متعلقہ خبریں