جی ٹی وی نیٹ ورک
اسلام آباد

ڈیم فنڈز کا نیانام سپریم کورٹ وزیراعظم ڈیم فنڈزہوگا

ڈیم فنڈز کا نیانام سپریم کورٹ وزیراعظم ڈیم فنڈزہوگا

اسلام آباد:  ڈیم فنڈ کا نام تبدیل کردیا گیا -عدالت عظمیٰ نے حکم دیا ہے کہ دیامربھاشاڈیم کے فنڈزکانیانام سپریم کورٹ وزیراعظم ڈیم فنڈزہوگا۔

چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے ڈیم فنڈ کے نام کی تبدیلی سے متعلق سٹیٹ بینک کی درخواست کی سماعت کی،نمائندہ سٹیٹ بینک نے عدالت کو بتایا کہ فنڈزکاپہلے نام سپریم کورٹ دیامربھاشاڈیم فنڈزتھا، وزارت خارجہ نے نام وزیراعظم چیف جسٹس ڈیم  فنڈ رکھ دیا ۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ وزیراعظم نے فنڈزکانام بدلنے کیلئے مجھ سے اجازت لی تھی،وزیراعظم نے کہاتھا فنڈزکو جوائن کرناچاہتے ہیں، وزیراعظم کامقام ہے،ہمیں اس پرکوئی اعتراض نہیں،چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ نام بدلنے کی بنچ سے اجازت نہیں لی گئی تھی،ہم نے کہافنڈزآنے چاہئیں،نام بےشک کوئی بھی ہو،ہماراکوئی اناکامسئلہ نہیں۔

متعلقہ خبریں