کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا

اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا۔

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ کے زیر صدرات کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس آج ہوگا۔ اجلاس میں 2 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں گندم کی صورتحال کا جائزہ لیا جائیگا۔ وزارت غذائی تحفظ ملک میں گندم کے ذخائر اور طلب و رسد پر تفصیلی بریفنگ دے گی۔

ملکی کپاس کی پیداوار بڑھانے کیلئے امداد قیمت مقرر کرنے پر وزارت غذائی تحفظ کی سمری پر غور کیا جائے گا۔