جی ٹی وی نیٹ ورک
صحت

کانگو میں ایبولا وائرس سے 20 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

کانگو: کانگو کے مشرقی علاقے میں ایک بار پھر ایبولا نے سر اٹھا لیا، بیس افراد لقمہ اجل بن گئے سیکڑوں اسپتال منتقل کر دیئے گئے ہیں۔

دیہی علاقوں میں اس مہلک بیماری کے سبب اب تک بیس ہلاک ہو چکے ہیں۔ ایبولا ایک ایسا خطرناک وائرس ہے جو کچھ افریقی ممالک میں انسان اور بعض حیوانات کے درمیان عام ہے۔

یہ وائرس پہلی بار انیس سو ستتر میں ملک کانگو میں دیکھا گیا۔ اُس وقت اس بیماری میں 300 افراد مبتلا ہوئے اور ہر دس بیماروں میں سے نو افراد کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا ہے۔

 

متعلقہ خبریں