جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

کترینہ کی بہن ایوش شرما کے ساتھ فلم میں مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی

ممبئی: بالی وڈ کے معروف تجزیہ کار ترن آدرش نے ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ کترینہ کی بہن ایزابیلے اپنی ڈیبیو فلم ‘کوتھا’ میں ایوش شرما کے ساتھ مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔

فلم ڈائریکٹر کرن للت کی ہدایت کاری میں بنائی جارہی ہے جس کی شوٹنگ کا آغاز ستمبر میں ہوگا۔

ایزابیلے کی ڈیبیو فلم ایکشن ڈرامہ فلم ہے جس میں ایوش شرما پولیس آفیسر کا کردار نبھائیں گے جب کہ ایزابیلے کے کردار کے حوالے سے اب تک کوئی تفصیلات سامنے نہیں آئی ہیں۔

ایزابیلا کی بہن کترینہ کیف کا کہنا ہے کہ وہ بہت محنتی اور خود مختار ہیں لیکن یہ ظاہر ہے کہ انہیں کیرئیر میں کچھ جدوجہد تو کرنی پڑے گی مگر یہ اچھی بات ہے کہ انہیں کافی چیزوں کے حوالے سے علم ہے۔

کترینہ کا مزید کہنا تھا کہ چونکہ میں انڈسٹری میں ایک عرصے سے ہوں تو میرا ساتھ بھی ایزا کے لیے معاون ثابت ہوگا۔

متعلقہ خبریں