کراچی: اسٹیل ٹاؤن کے فارم ہاؤس سے 7 مگرمچھ بھاگ گئے، علاقے میں کھلبلی

کراچی : اسٹیل ٹاؤن کے فارم ہاؤس سے 7 مگرمچھ بھاگ نکلے۔

اسٹیل ٹاون کے علاقے میں واقعہ فارم ہاؤس سے سات مگر مچھ بھاگ گئے، جس پر انتظامیہ نے پولیس اور متعلقہ اداروں کو مدد کے لیے طلب کیا۔

اسٹیل ٹاون فلٹر پلانٹ کے قریب فارم ہاؤس میں تمام مگرمچھ موجود تھے۔ بارش کی وجہ سے آج صبح دیوار گرگئی، جس کے بعد مگرمچھ نکل گئے۔

اسٹیل ٹاون پولیس کی نفری وائلڈ لائف عملے کے ہمراہ پہنچی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس نے وائلڈ لائف اہلکاروں کی مدد سے 5 مگر مچھ پکڑ لیئے۔ بارش کی وجہ سے اسٹیل ٹاون کے مختلف مقامات پر پانی جمع ہے۔ دیگر 2 مگر مچھوں کو مختلف جگہوں پر تلاش کیا جارہا ہے۔

حکام نے کہا کہ پانچ مگرمچھوں کو واپس فارم ہاوس میں پہنچا دیا گیا ہے۔ تاحال مگر مچھوں کی جانب سے کس نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔