جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

کراچی : لیاقت آباد میں 5 منزلہ رہائشی عمارت خطرناک حد تک جھک گئی، عمارت کو گرانے کی تیاریاں

کراچی : لیاقت آباد میں مخدوش رہائشی عمارت کو خالی کرادیا گیا ہے۔ انتظامیہ ٹرانسفارمر ہٹنے کے بعد عمارت کو گرا دے گی۔

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں رہائشی پانچ منزلہ عمارت خطرناک حد تک ایک طرف جھک گئی، جس کے بعد انتظامیہ نے عمارت کو خالی کرا دیا ہے۔ عمارت کے مکینوں کو قیمتی سامان نکالنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ مکین پولیس کی نگرانی میں اپنا قیمتی سامان نکالنے میں مصروف ہیں۔

ڈی جی ایس بی سی اے کا کہنا ہے کہ عمارت میں موجود میڈیکل اسٹور سمیت دیگر دکانوں کو بھی خالی کرایا جا رہا ہے۔ عمارت کے ساتھ لگے ٹرانسفارمر کو ہٹانے کے لئیے کے الیکٹرک کو طلب کیا گیا ہے۔ ٹرانسفارمر کے ہٹائے جانے کے بعد عمارت کو ٹوڑؑنے کا کام شروع کیا جائے گا۔عمارت کو مکمل توڑنے اور ملبہ ہٹانے میں ایک ہفتہ کا وقت لگ سکتا ہے۔

ڈی جی ایس بی سی اے  نے مزید کہا کہ پانچ منزل عمارت کو دس سال قبل مخدوش قرار دیا گیا تھا۔ عمارت میں رہائش پذیر خاندان کو عمارت خالی کرنے کے نوٹسز بھی جاری کیئے گئے تھے۔ عمارت کو خالی کرانے کا مقصد شہریوں کی جان ومال کو محفوظ بنانا ہے۔

متعلقہ خبریں