جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کراچی : پولیس نے کالعدم جماعت کے چار دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا

کالعدم جماعت

کراچی : پولیس نے بڑی کارروائی کرکے کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے چار دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا۔ ملزمان نجی چینل کی ڈی ایس این جی اور بکتر بند موبائل پر کریکر حملے میں ملوث تھے۔

ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے بڑی کارروائی کرکے کالعدم جماعت سے تعلق رکھنے والے چار دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ کا ایس ایس پی انویسٹگیشن طارق نواز کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے 2017 میں نجی چینل کی ڈی ایس این جی پر حملہ کیا تھا۔

ڈی ایس این جی پر حملے سے چند منٹ قبل پولیس کی بکتر بند موبائل پربھی کریکر حملہ کیا تھا۔ چینل کی ڈی ایس این جی پر حملے میں چینل کا ملازم تیمور شہید ہوا تھا۔

گرفتار ملزمان میں گورا خان عرف گرھان، محمد شاہد، محمد ہاشم اور محمد فہیم عرف معاویہ شامل ہیں۔ دہشتگردوں کا تعلق کالعدم لشکرجھنگوی سے ہے۔

یہ بھی پڑھیں : چیئرمین قائم کمیٹی رحمان ملک نے صلاح الدین کی پولیس حراست میں ہلاکت پر نوٹس لے لیا

عارف راؤ نے بتایا کہ گرفتار دہشتگردوں نے مختلف حملوں میں تین پولیس افسران کو شہید کیا، ملزمان بھتہ خوری اور اجرتی قتل کی وارداتیں بھی کرتے تھے، ملزمان وارداتیں کرکے ملک کے مختلف علاقوں میں فرار ہوجاتے تھے۔

پولیس کے مطابق ملزمان کو شہری اجولی خان کے اجرت لیکر قتل کرنے کے کیس میں سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

ملزمان نے دوران تفتیش دس رجسٹرڈ کیسز سمیت متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا۔ ملزمان سے مزید انکشافات کی امید ہے۔ ملزمان کے قبضے سے تین پستول بھی برآمد ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں