کرا چی : پولیس اہلکاروں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد گرفتار

کراچی : سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے پولیس کی ٹارگٹ کلنک اور فرقہ وارانہ دہشت گردی میں ملوث کالعدم لشکری جھنگوی سے تعلق رکھنے والے3دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی سول لائن میں پریس کانفرنس کے دوران انچارج کاﺅنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ سندھ راجہ عمر خطاب نے بتایا کہ کراچی میں پولیس اہلکاروں اور فرقہ وارانہ ٹارگٹ میں ملوث کالعدم لشکر جھنگوی سے تعلق رکھنے والے تین دہشت گردوں مرزا عمر فاروق بیگ عرف وود، سید ذبیح اللہ عرف طالبان اور فضل رازق عرف رازق کو گرفتار کر لیا ہے۔

17 جون 2019ء کو 2 پولیس اہلکار اللہ ڈینو اور احمد علی کو تھانہ اورنگی ٹاﺅن کی حدود میں شہید کیا گیا تھا۔ پولیس کارروائیوں کے بعد دہشتگرد بلوچستان فرار ہوگئے تھے۔

20 انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق اگست کو اطلاع موصول ہوئی ہے کہ دہشت گرد حب بلوچستان کے راستے کراچی آرہے ہیں، دہشت گردوں کی گرفتاری کے لیے خفیہ ناکہ بندی کی اسی دوران تین دہشت گردوں کو پیدل حب ریور روڈ سے کراچی داخل ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ ملزمان سے تلاشی کے دوارن اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

سی ٹی ڈی کو گرفتار ملزمان نے اپنے اعترافی بیان میں بتایا ہے کہ وہ شیخ ممتاز عرف فرعون کے ادھورے مشن کو مکمل کرنے کے لیے کراچی آرہے تھے۔