کرکٹر آصف علی کا انضمام الحق کے بارے میں نیا انکشاف

کراچی(ویب ڈیسک): قومی کرکٹر آصف علی نے سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کے بارے میں انکشاف کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جب ان کی بیٹی کینسر میں مبتلا تھی تو انہوں نے میری بہت مدد کی۔

انہوں نے سماجی میڈیا کی ویب سائٹ پر ایک پوسٹ زئیر کی جس مینا نہوں نے لکھا کہ جب انضمام بھائی کو معلوم ہوا کہ میری بیٹی چوتھے درجے کے کینسر میں مبتلا ہے، تو وہ ذاتی طور پر پی سی بی کے دفتر گئے اور بورڈ حکام سے میری بیٹی کے علاج کیلئے فنڈز کی بات کی اور یہ سب معاملات خود حل کئے۔

انہوں نے مزید اپنے پیغام میں لکھا کہ وہ ایک ایسے لیجنڈ ہیں جن کی تعریف الفاظ میں نہیں کی جا سکتی، نوجوان کھلاڑیوں کے لئے گراﺅنڈ کے اندر اور باہر حقیقی معنوں میں رول ماڈل ہیں۔

یاد رہے کہ چیف سلیکٹر نے لاہور کے قذافی اسڈیم میں پریس کانفرنس کی تھی جس میں انہوں نے اپنے عہدے سے سبکدوشی کا اعلان کیا تھا۔