جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

کسی کے ساتھ جھگڑا ہو جائے تو فوراً معافی مانگ لیتی ہوں؛ حریم فاروقی

اسلام آباد: پاکستانی فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ حریم فاروقی کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا تھا کہ کسی کے ساتھ جھگڑا ہونے پر وہ فوراًمعافی مانگ لیتی ہیں تاکہ کسی کے دل میں ان کے خلاف کوئی بات نہ رہے۔

حریم فاروق نے فلم ”جانان“ کے سیٹ پر اداکارہ ارمینہ خان کے ساتھ تنازعہ کے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ وہ اس کا سرعام جواب دینا مناسب نہیں سمجھتیں اور نہ ہی وہ کسی پر بات کرنے کی قائل ہیں لیکن اتنا ضرور کہیں گی کہ اگر ان کا اپنے ساتھی دوستوں کے ساتھ جھگڑا ہو جائے تو وہ فورا معافی مانگ لیتی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ فلم ”پرچی“ ان کے دل کے بہت قریب ہے کیونکہ وہ ان کی پہلی پروڈکشن فلم تھی۔ حریم فاروق اور علی رحمان خان کی فلم ”ہیر مان جا“ عید الاضحی پر ریلیز کی جائے گی۔

متعلقہ خبریں