جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

کشمیر کے اندر مسلمانوں کو ختم کیا جا رہا ہے، مسلم امہ کہاں ہے : رضا ربانی

مسلم امہ

اسلام آباد: رضا ربانی نے کہا کہ مسلم امہ کی تو ہم بہت بات کرتے ہیں، لیکن جب بھی پاکستان پر برا وقت آیا تو مسلم امہ خاموش رہے، آج کشمیر کے اندر مسلمانوں کو ختم کیا جا رہا ہے، مسلم امہ کہاں ہے۔

سینیٹ اجلاس کے اجلاس میں سینیٹر رضا ربانی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کشمیر کے اندر کی صورتحال اور خطے کی صورتحال میں ہمالیہ رو رہا ہے۔ کشمیر میں پچیس دنوں کا کرفیو اور لوگوں پر ظلم پر بات بہت ہوئی۔ ضروری ہے کہ جب کشمیر کی بات ہو تو ہم جائزہ لیں کہ آگے چل کے خطے پر کیا اثرات ہوں گے،

مزید پڑھیں : حکومت کا جھکاؤ امریکی سامراج کی طرف ہورہا ہے : رضا ربانی

رضا ربانی نے کہا کہ کشمیر کے اندر مسلمان، بدھ، سکھ اور ہندو بھی ہیں، مودی نے بابری مسجد شہید کروائی اور اسے کچھ نہیں ہوا، مودی نے گجرات فسادات کرائے اور اسے کچھ نہیں ہوا۔

پی پی رہنماء نے کہا کہ مسلم امہ کی تو ہم بہت بات کرتے ہیں، لیکن جب بھی پاکستان پر برا وقت آیا تو مسلم امہ خاموش رہے، آج کشمیر کے اندر مسلمانوں کو ختم کیا جا رہا ہے، مسلم امہ کہاں ہے، یہ وہی امہ ہے جن کو ہم نے کہا ہے کہ گوادر میں آکر ریفائنری بنائیں، پاکستان کو کہنا چاہئے مسلم امہ کے لئے بہت ہو چکا، او آئی سی کا ایک بھی بیان نہیں آیا۔

سینیٹر نے کہا کہ کشمیر کی فلسطین جیسی صورتحال بن گئی ہے، ملک کی ناقص خارجہ پالیسی کی وجہ سے ہم عالمی دنیا میں تنہا کھڑے ہیں۔

واضح رہے کہ کشمیر پر پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رضا ربانی نے کہا تھا کہ پارلیمنٹ کو خارجہ پالیسی تک رسائی نہیں رہی۔ بدقسمتی ہے کہ اداروں نے پارلیمنٹ کو بڑے معاملات پر آگاہ نہیں کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان عالمی طاقتوں کی راہداری میں اپنا مقام کھو رہا ہے۔ وزیراعظم کی تشکیل کردہ کمیٹی میں صرف ایک ہی منتخب نمائندہ وزیر خارجہ ہیں۔ ہم اس کمیٹی کو تسلیم نہیں کرتے، کمیٹی پارلیمان پر مشتمل ہونی چاہیے۔

متعلقہ خبریں