جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

کین ولیمسن کا 578 رنز بناکر نیا ریکارڈ قائم

لارڈز: کیوی کپتان کین ولیمسن نے مہیلا جے وردنے کا 12 سال پرانا ورلڈ کپ ریکارڈ توڑ دیا۔انہوں نے بطور کپتان ورلڈ کپ ایڈیشن میں 578 رنز بنائے۔

انگلینڈ کے خلاف فائنل میں 30 رنز بناکر میدان بدر ہونے والے ولیمسن نے حالیہ ایونٹ میں ویسٹ انڈیزکے خلاف 148 کی بھرپور اننگز کھیلی جبکہ جنوبی افریقہ کے خلاف 106 ناقابل شکست بھی نمایاں رہے تھے، افغانستان کے خلاف ولیمسن نے 79 رنز ناٹ آؤٹ بنائے، بھارت کے خلاف انھوں نے 67 کی اننگز کھیلی، رکی پونٹنگ بطور کپتان 2007 کے ایڈیشن میں 539 رنز بناکر نمایاں رہے۔

ورلڈ کپ کے کسی ایک ایڈیشن میں سب سے زیادہ 673 رنز بنانے کا عالمی ریکارڈ سابق بھارتی اسٹار سچن ٹنڈولکر کے قبضے میں ہے، جو انھوں نے 2003 میں قائم کیا تھا، ان کے بعد آسٹریلیا کے میتھیو ہیڈن کا نام آتا ہے، انھوں نے 2007 میں 659رنز جوڑے ہیں۔

متعلقہ خبریں