جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

کیوی شائیقین ٹرافی ہاتھ سے نکل جانے پر اب تک غمزدہ

ویلنگٹن: ورلڈکپ کا فائنل میچ ہارنے کے بعد کیوی شائیقین اب تک مایوسی ہیں۔ ان کا ماننا ہے کہ قوانین سب کے لیے ایک ہوتے ہیں جس کی وجہ سے ایک ٹیم خالی ہاتھ رہی۔

نیوزی لینڈ کرکٹ پلیئرز ایسوسی ایشن کے چیف ایگزیکٹیو ہیتھ ملز نے کہاکہ ہمیں اپنی ٹیم اور جس انداز میں اس نے فائنل میں فائٹ کی اس پر فخر ہے، یہ کتنے شرم کی بات ہے کہ آخر میں ایک ٹیم خالی ہاتھ رہی مگر قوانین بہرحال قوانین ہیں جو سب کیلیے ایک جیسے ہوتے ہیں، ہم ان کے خلاف شکایت نہیں کرسکتے، مگر یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اس انداز میں ٹرافی کھونے کی وجہ سے ہمارے شائقین کے دل بُری طرح ٹوٹ گئے،وہ ابھی تک حالت افسوس میں ہیں۔

متعلقہ خبریں