جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

کے الیکٹرک کے کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک

کراچی: نیو مانسہرہ کالونی میں کے الیکٹرک کے کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔

کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ نیو مانسرہ کالونی میں کے الیکٹرک کے کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔

ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت محمد ابراہیم کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق، کام کے دوران ابراہیم نامی شہری نے گھر سے نکل کر کے الیکٹرک ملازمین سے بات کررہا تھا اور بدقسمتی سے جو تار کے الیکٹرک ملازمین کاٹ رہے تھے وہ تار اس نے پکڑ لیا جس وجہ سے وہ شہری ہلاک ہوگیا۔

واقعے کے بعد علاقہ مکین مشتعل ہوگئے لیکن پولیس نے پہچ کر صورتحال پر قابو پالیا اور کے الیکڑک حکام کو مزید تفتیش کے لئے تھانے طلب کرلیا گیا۔

متعلقہ خبریں