جی ٹی وی نیٹ ورک
Uncategorized

ہالی وڈ اوربالی وڈ میں ڈریسنگ پرخاص توجہ دی جاتی ہے

ہالی وڈ اوربالی وڈ میں ڈریسنگ پرخاص توجہ دی جاتی ہے

لاہور : فلم اسٹارثنا نے کہا ہے کہ فلم میکنگ کیلئے ڈریس ڈیزائنر کا ہونا بھی اشد ضروری ہے

ہالی وڈ اوربالی وڈ میں بننے والی فلموں کے کرداروں کی ڈریسنگ پرخاص توجہ دی جاتی ہے۔ جس کے ذریعے کردارکی اپنی ایک منفرد جھلک دکھائی دیتی ہے۔

مگرہمارے ہاں اس پرسنجیدگی سے توجہ نہیں دی جاتی۔ اس وقت دنیا بھرمیں جس طرح فلمسازی کا عمل تبدیل ہواہے، اسی طرح ملبوسات کے اندازمیں بھی حیرت انگیز تبدیلی دکھائی دیتی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ جس طرح فلم میکنگ کیلیے ڈائریکٹر، رائٹر، کیمرہ مین ضروری ہے اسی طرح ڈریس ڈیزائنرکا ہونا بھی اشدضروری ہے

بدقسمتی سے ہمارے ہاں اس اہم شعبے پر کبھی توجہ نہیں دی گئی۔ جس کی وجہ سے فلم بینوں کی بڑی تعداد سینما گھروں سے باہرنکلتے ہوئے آوازیں کستی دکھائی دیتی ہے

اکثرفلمیں دیکھنے کے بعد شائقین کی بڑی تعداد ملبوسات دیکھ کر ’’ قہقہے‘‘ لگاتے ہوئے سینما ہال سے باہرنکلتی ہے۔اداکارہ نے کہا کہ موجودہ دورکی فلموں میں ایک مخصوص انداز کی ڈریسنگ دیکھ کرمایوسی ہوتی ہے۔

متعلقہ خبریں