جی ٹی وی نیٹ ورک
اسلام آباد

ہم کہتے ہیں نا رو اوروہ کہتے ہیں این آراو،فواد چوہدری

وزیراطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا ہر شخص عمران خان کے دیانتدار ہونے کی قسم کھا سکتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا جب اپوزیشن کو جواب نہ ملے تو احتجاج ان کا حق ہے، فضل الرحمن کو دن میں تارےاور رات میں اسرائیلی طیارے نظرآرہے ہیں۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ ہم کہتے ہیں نا رو اور یہ لوگ کہتے ہیں این آراو۔ اپوزیشن پریشان نہ ہو، ہماری طرف سے مکمل اور بھرپور جواب آئے گا۔

خورشیدشاہ کی ہمیشہ کوشش ہوتی ہےمعیشت پربات نہ کی جائے۔ 10 سالوں میں معیشت کیساتھ جو کھلواڑ ہواہے خورشیدشاہ اس کا حصہ رہے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں