جی ٹی وی نیٹ ورک
Uncategorized

 یہ ستر سالہ تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ بیٹی کو جس کا جرم صرف بیٹی ہونا اور حق پر کھڑے ہوجانا ہے ،اسے سزا دی گئی

 یہ ستر سالہ تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ بیٹی کو جس کا جرم صرف بیٹی ہونا اور حق پر کھڑے ہوجانا ہے ،اسے سزا دی گئی

لندن:  سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے کہا ہے کہ جس طرح میاں صاحب کو پیغامات ملتے رہے ہیں کہ لندن میں ہی رک جاﺅ اس طرح مجھے بھی پیغامات ملتے رہے ہیں ،میں چاہتی تو آسان راستہ اختیار کر سکتی تھی لیکن میں نے وہ راستہ چنا جو ہر بیٹے اور بیٹے کو منتخب کرنا چاہتے ۔

لندن میں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہ یہ ستر سالہ تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ ایک بیٹی کو جس کا جرم صرف بیٹی ہونا اور حق پر کھڑے ہوجانا ہے ،اسے سزا دی گئی ،نہ میرے پاس کبھی سرکاری عہدہ رہا نہ میں نے کبھی کرپشن کی ،میرے پر کس چیز کا مقدمہ بنا یا ۔انہوں نے بتا یا کہ عدالت میں اپنے بیان میں واضح کہا تھا کہ میرے پر مقدمے کے پیچھے وہ مائنڈ سیٹ ہے جو خفیہ ہاتھ پاکستان کی تقدیر سے کھیل رہے ہیں ،اگر ان کوکوئی چیلنج کرے گا تو اس کو عبرت کا نشانہ بنا یا جائے گا ۔

متعلقہ خبریں