جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

نریندر مودی ہذیانی کیفیت میں آگئے

بھارت کے انتہا پسند وزیراعظم نریندر مودی ہذیانی کیفیت میں آگئے۔۔ ٹی وی انٹرویو کے دوران پاکستان دشمنی کے اظہار کیے بغیر نہ رہ سکے۔۔

مودی نے بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئےاپنے جنگی جنون کا بھرپوراظہارکرڈالا جس میں ان کا یہ کہنا تھا کہ  پاکستان کیخلاف ایک جنگ کافی نہیں، دوسری جنگ کی ضرورت ہے۔۔۔

سرجیکل اسٹرائیک کے جھوٹے دعوے کی مزید ملمع کاری کے ذریعے کریڈٹ لینے کی کوشش کی۔

مذاکرات سے ہمیشہ راہ فرار اختیار کرنے والے بھارتی پردھان منتری کا کہنا تھا کہ وہ بات چیت سے گھبرانے والے نہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ پاکستان سے ہر موضوع پر گفتگو کرنا چاہتےہیں، مگرساتھ ہی انہوں نے یہ بھڑک بھی ماری کہ انہیں بندوق کی گونج میں بات چیت سنائی نہیں دیتی۔

متعلقہ خبریں