جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

سال 2018 کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ کرسچیانو رونالڈو کے نام

پرتگال کے اسٹارفٹ بالرکرسچیانو رونالڈو نے سال 2018 کے بہترین فٹبالر کا ایوارڈ جیت لیا۔

دبئی میں منعقدہ تقریب میں کرسٹیا نو رونالڈو کا کہنا ہے کہ پلیئر آف دی ائیر کا ایوارڈ ان کے لیے اعزاز ہے، کرسٹیانو رونالڈو نے یہ ایوارڈ اپنی فیملی کے نام کردیا،اور اپنے دوستوں اور اسٹاف کا شکریہ ادا کیا۔
کرسٹیانو رونالڈو کا مزید کہنا تھا کہ 2018 بہت مشکل سال رہا لیکن میں نے کئی انعامات بھی جیتے، 2019 نیا سال ہے، اس سال یووینٹس کے ساتھ ٹرافیاں جیتنا چاہتا ہوں۔

 

متعلقہ خبریں