جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

طالبان کے سینیئر کمانڈر ملا عبدالمنان اخوند ہلاک ہو گئے

روپوٹ کے مطابق ہفتے اور اتوار کی درمیانی رات افغان صوبے ہلمند کے ضلع نوزاد میں امریکی طیاروں نے افغان طالبان کے مشتبہ ٹھکانے پر حملہ کیا۔

جس میں 29  طالبان ہلاک اور کئی زخمی ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں طالبان کی جانب سے ہلمند کے لئے مقرر کئے گئے گورنر اور عسکری سربراہ ملا عبدالمنان اخوند بھی شامل ہیں۔

افغان وزارتِ خارجہ کے ترجمان نجیب دانش نے کہا ہے کہ ملا منان کی موت طالبان کے لیے بہت بڑا دھچکہ ہے۔

متعلقہ خبریں