جی ٹی وی نیٹ ورک
اہم خبریں

کراچی میں سپریم کورٹ کے حکم پر تجاوزات کے خلاف بے رحمانہ آپریشن

دکانیں۔دکانوں کے اضافی حصے۔۔ مکانات ۔اور دوسری غیر قانونی تعمیرات کو گرادیا گیا۔۔

آپریشن کو ایک ماہ مکمل ہونے پر کے ایم سی نے کراچی کے تمام اضلاع کی رپورٹ تیار کرلی ہے ۔ ایک ماہ کے دوران 7ہزار دکانیں، 10ہزار سے زائد سن شیڈگرائےگئے ہیں ۔

5 ہزار سے زائد وال فکسچر، 2ہزار سے زائد تھلے اور چبوترے توڑے گئے، کارروائی کے دوران ایمپریس مارکیٹ میں 2 منزلہ عمارت کو بھی گرادیا گیا۔۔

ضلع جنوبی کے تین علاقوں میں 1706 دکانوں اور تجاوزات کو گرایا گیا۔

ضلع وسطی میں 9مقامات پر302 دکانیں اور متعدد شادی ہالز گرائےگئے۔۔

ضلع کورنگی میں 4مقامات پر 280 دکانیں، 6ہوٹل اور دیگر تعمیرات گرائی گئیں۔

ضلع شرقی میں 11 دکانیں اور200سے زائد دوسری تجاوزات کو ڈھادیا گیا۔۔

ضلع ملیر اور ضلع کاؤنسل ملیر میں تجاوزات کے خلاف کوئی آپریشن نہیں ہوا۔۔

آپریشن کی تفصیلات کمشنر کراچی کو  بھی بھیجی جائیں گی

متعلقہ خبریں