نیلم جہلم پراجیکٹ سے رواں سال بجلی کی پیداوار ممکن ہے

اسلام آباد نیلم جہلم پراجیکٹ رواں سال سیزن میں پوری صلاحیت کے مطابق بجلی پیدا کریگا، ترجمان واپڈا کے مطابق 
انسپیکشن کے لئے نیلم جہلم پاور ہاؤس 5جنوری سے 2فروری تک بند رہے گا۔ 

واپڈا ترجمان کےمطا بق نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ نے گزشتہ 8ماہ میں نیشنل گرڈ کو ایک ارب 80کروڑ یونٹ بجلی مہیا کی ہے۔ نیلم جہلم پراجیکٹ کے الیکٹریکل اور مکینیکل آلات کی تفصیلی انسپکشن کاکام جلد شروع ہوگا۔

مزید یہ کہا گیا کہ انسپکشن جنوری میں ہوگی اس دوران دریامیں پانی کی آمد کم ہوتی ہے انسپکشن کے بعد نیلم جہلم پاور ہاؤس سے بجلی کی پیداوار دوبارہ شروع ہوجائے گی۔